’’لیاری میں گیس کا مسئلہ‘‘

1863

آج کل لیاری کے علاقے میں لوگوں کو گیس کے مسئلے کا شدت سے سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو کھانا پکانے، نہانے کے پانی کے لیے اور گیزر استعمال کرنے میں بہت مشکل کا سامنا ہے عوام اس مسئلے کی وجہ سے روز بروز مجبور ہوتے جارہے ہیں کہ ایسی کمپنیوں سے رابطہ کریں کہ جو گیس فراہم کرتی ہیں لیکن چند ہفتوں سے اس گیس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو مالی دبائو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن عوام کو یہ امید ہے کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے جلداز جلد اقدامات اٹھائے گی تاکہ یہاں کے لوگوں کو گیس فراہم ہوسکے اور ان کی زندگی میں آسانی آسکے۔
فزرا ممتاز، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی

محمود آباد میں بجلی کے مسائل
محمود آباد کراچی کی ایک قدیم آبادی ہے یہ علاقہ آبادی کے لحاظ سے گنجان ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی اہمیت رکھتا ہے، یہاں کے رہائشیوں کی روزمرہ کی زندگی بجلی کے بغیر نا ممکن ہے چونکہ محمود آباد میں بجلی کے بہت سے مسائل ہیں جو یہاں کے لوگوں کو پریشان کررہے ہیں، سب سے بڑا مسئلہ ہے غیر مستحکم بجلی کے فراہمی ہے یہاں بجلی کے سلسلے میں بہت ساری خرابیاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں تعطل پیدا ہوتا ہے لوگوں کو مکمل طور پر بجلی کی فراہمی نہیں کی جاتی، جس کی وجہ سے گرمیوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے بجلی کے الیکٹرک کو چاہیے کہ اس علاقے گا یہ مسئلہ جلد سے جلد حل کریں، تاکہ یہاں کے لوگ آرام سے زندگی گزار سکیں۔
ردا ساجد، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی