شیخ رشید کے ٹوئٹر پر 8 ملین فالوورز مکمل، کیک کاٹنے کی تصویر بھی وائرل

959

راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ٹوئٹر پر 8 ملین فالوورز مکمل ہوگئے، شیخ رشید کی کیک کاٹنے کی تصویر بھی وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں 8 ملین فالوورز مکمل ہونے پر کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیک پر ٹوئٹر کا لوگو اور شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاونٹ کا نام لکھا ہوا ہے۔ شیخ رشید 8 ملین فالوورز مکمل کرنے کے بعد ملک بھر میں زیادہ فالوورز والے اکاونٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے۔

Image

https://twitter.com/BBBBrand2/status/1670318908384096256?s=20

شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ شیخ رشید ٹوئٹر پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے بھی مقابلے میں آگئے۔ مریم نواز کے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس وقت 80 لاکھ 54 ہزار 674 فالوورز موجود ہیں جبکہ شیخ رشید نے اب تک 80 لاکھ 19 ہزار 74 فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔