ایک شخص نے احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا،  مولانا فضل الرحمن

326
intellectual

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایک شخص نے پاکستان  کی  تعمیر و ترقی کا راستہ روکا اور پھر  احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ   پسماندہ علاقہ دامان اور خطے کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا تھا وہ بیرونی ایجنٹوں نے ملکی معیشت کو جام کرکے ہمارے علاقے کی ترقی کا سفر روک دیا ، 2018کے دھاندلی کے الیکشن میں دھاندلی کے سرپرستوں اور اس دھاندلی سے فائدہ اٹھانے والے بھی معلوم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ   پی ٹی آئی والے ٹی وی پر آکر کہتے ہیں کہ ہمارا تو ان سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ملک میں 14ملین مارچ کئے جن میں سے ایک ملین مارچ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہوا ،ہمارے تاریخی جلسے ہوئے  لیکن اس میں کوئی گملا یا پتہ نہیں ٹوٹا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  جو اسرائیل کے حامی ہیں وہی عمران خان کے حمایتی ہیںعمران یہودی ایجنٹ ہے ، آج کا جلسہ بتا رہاہے کہ ڈیرہ کی ترقی کا سفر ہم نے دوبارہ شروع کردیا ہے ، ہم سی پیک کے ذریعے تین اضلاع کو آپس میں ملائیں گے، پورے خطے پر ہماری نظر رہے ، سی پیک سڑک کا نام نہیں اکنامک کوریڈور ہے۔