کراچی اور گوادر میں مینڈیٹ چوری کرنے والے قومی مجرم ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

425
ruling class

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مقدمات ختم کرنے ،مراعات کے حصول ،اقتدار کو دوام دینے کیلئے الزامات ملک کی ترقی کاسفر روکھنے اور بدعنوانی کا سفر تیز کرنے کے مترادف ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ   پی ڈی ایم کو عوامی مسائل پریشانی ملک کی بدنامی بھاری قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اور صرف مقدمات ختم کرنے ،مراعات حاصل کرنے اور اقتدارکو دوام دینے کی فکر ہے عوام پریشانی ،مہنگائی ،بدعنوانی عروج پر ہے حکمرانوں مقتدر قوتوں کی بدعنوانی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام دووقت کھانے کیلئے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  کراچی اور گوادر میں جماعت اسلامی کی عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے قومی مجرم ہیں، جماعت اسلامی ملک و قوم کو اضطراب ، سیاسی کشمکش اور بے یقینی کی کیفیت سے نکالنے کی کو کشش کر رہی ہے ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنا آئینی تقاضا پورا کرتے ہوئے اکتوبر میں منصفانہ غیر جانبدارانہ عام انتخابات کروائے اور اس حوالے سے کسی قسم کے حیلے بہانوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔قوم کو کراچی بلدیاتی الیکشن ومیئر الیکشن کی طرح کا الیکشن کسی صورت قبول نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ  آمریت غیر جمہوری ہتھکنڈے ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کسی کی خواہش پر الیکشن کا التوا کرنا مزید خرابی پیدا کرے گا پوری قوم نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دنوں کی کارکردگی کو دیکھ چکے ہیں ، ان لوگوں کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کچھ نہیں ہیں ، نا اہل اور کرپٹ ٹولے کو جب تک مسترد نہیں کر دیا جاتا اور ملک کی بھاگ دوڑ ایماندار لوگوں کے سپرد نہیں کر دی جاتی اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے ۔