سرینگر:کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے 5کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
کپواڑہ اور قریبی علاقوں کے محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا،قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا،کشمیریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
کپواڑہ اور نواحی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔