پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکاہے ،شیخ رشید

521

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکاہے ۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمدنے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیاکہ  بلوم برگ نے کہاڈیفالٹ ہونے جارہے ہیں،50فیصدٹیکسٹائل فیکٹری بند،11فیصدترسیلات کم،50فیصدمہنگائی زیادہ ،ڈیجیٹل اکائونٹ لاپتہ،10لاکھ لوگ بیروزگار،ایک کروڑلوگ غربت کی لکیرسے نیچے ،غیرملکی کمپنیاں ملک چھوڑکرجارہی ہیں،5ڈالرخیرات نہیں مل رہی یہ بے مقصدغیرملکی دوروں پرہیں ۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1669215487966814209?s=20

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوسکایہ معاشی ایمرجنسی لگاناچاہتے ہیں، ضرورت الیکشن ایمرجنسی کی ہے غربت کے مارے لو گ چوراہے میں لوٹ مارکررہے ہیں، مشکلات اورآفات میں لیڈر اپنی عوام میں ہوتے ہیں ملک سے باہرنہیں ہوتے، سیاست کیلئے ریاست کودائو پرلگادیاہے حکومت بے گناہ ورکروں کورات کوگھروں سے اٹھارہی ہے۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک طرف معاشی خودمختاری دائو پرلگادی دوسری طرف عوام کوغربت کے سمندر میں ڈبودیا،ساری سیاسی نااہلی ناکامی حکومت کی ہے اب ملبہ کسی اورپرڈال رہی ہے ،میں اداروں اورعدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کیرم بورڈحکومت کو الیکشن کیطرف جانے پرمجبورکریں ورنہ نہ رہے گابانس نہ بجے گی بانسری، ٹرین چھوٹ جائے گی۔