سمندری طوفان کا رخ تبدیل، آج رات گجرات سے ٹکرائے گا

688
changed

کراچی: محکمہ موسميات نے بائپرجوائے سے متعلق نيا الرٹ جاری کردیا۔ بائپر جوائے کراچی سے 275، ٹھٹھہ سے 285 اور کيٹی بند سے 200 کلوميٹرکی دوری پر ہے۔ طوفان آج کیٹی بندر کے قریب گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، پاکستانی ساحلی علاقوں پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کالے بادلوں کا راج ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں تیز بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔ جبکہ آئی آئی جندریگر روڈ، نیو چالی اور اولڈ سٹی ایریا میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، ملیر، لانڈھی اور کھوکھرا پار میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی کیٹی بندر پر سمندری طوفان کےاثرات آئیں گے، سمندر میں لہروں کی بلندی میں اضافہ ہوگیا، کیٹی بندر کے نشیبی علاقوں سے رہائشیوں کا انخلاء کرلیا گیا۔ سمندری طوفان کے کراچی پر 2 سے 3 روز تک اثرات رہیں گے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے گرد 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔ طوفان کے مرکز میں 30 فٹ سے زائد بلند لہریں طوفان کو غیرمعمولی بنا رہی ہیں، 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ سطح سمندر کا درجہ حرات طوفان کیلئے سازگار ثابت ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلند لہریں، تیزہوائیں اور زائد درجہ حرارت طوفان طاقت ور بنانے میں مثبت کردارادا کر رہے ہیں، آج سے 16 جون تک شہر قائد میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلے گی۔ آج سندھ کیٹی بندر اور کراچی کے ساحل پر8 سے 12 فٹ اونچی لہریں اٹھیں گے۔ طوفان کے باعث کیٹی بندر کے نشیبی بستیوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، 17 جون تک ماہی گیر کھلے سمندر کا رخ نہ کریں۔

ادھراین ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفان بائپر جوائے کیٹی بندرسے181 کلومیٹر موجود ہے، کراچی سے247 جبکہ ٹھٹھہ سے267 کلومیٹر دور ہے، طوفان کا آج دوپہر کیٹی بندراورانڈین گجرات سے گزرنے کا امکان ہے۔