جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی

368

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کی سفارش کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا اور متفقہ طور پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز دی تھی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ خاتون ججز کی تعداد 2 ہو جائے گی۔

اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد اب معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بجھوایا جائے گا۔