سمندری طوفان کل صبح 11 بجے پاکستانی ساحل سے ٹکرائے گا

840
issued an alert

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمن نے طوفان کے پیش نظر کمرشل پروازیں منسوخ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بپر جوائے طوفان کل صبح 11 بجے پاکستانی ساحل سے ٹکرائے گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر اسلام آبادمیں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا سمندری طوفان 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پاکستانی ساحل کی جانب گامزن ہے طوفان کا کراچی سے فاصلہ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہ اکہ  ٹھٹھہ، بدین اور سجاول زیادہ متاثر ہوں گے۔ وزیراعظم نے سمندری طوفان سے ہونے والے طوفان کے پیش نظر سائیکلون ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے ،  ہوا کی رفتار بڑھی تو کچھ وقت کے لیے کمرشل پروازوں کو بھی منسوخ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بپر جوائے کل دن 11 بجے پاکستان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ طوفان سے سجاول، بدین اور ٹھٹھہ کو سب سے زیادہ خطرہ ہے ۔ تھرپارکر، میرپور خاص ، عمر کوٹ میں بھی طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ شہری ٹک ٹاک بنانے یا طوفان کا نظارہ کرنے ساحل کی طرف نہ آئیں۔

چیئرمین این ڈی ایم لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ انعام حیدر نے بتایا کہ اب تک 73 ہزار افراد کو 75 کیمپوں میں منتقل کیا جاچکا ہے،  کراچی میں سیلاب کے پیش نظر 30 ریلیف سینٹرز بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں۔ سمندری طوفان بپر جوائے کل صبح 11 بجے پاکستانی اور بھارتی ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا۔ این ڈی ایم اے نے کراچی ایئرپورٹ پر چھوٹے جہازوں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔