اسلام آباد:پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔
شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم سے فی الحال بریک لیں گے،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی جنہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔
زرائع کے مطابق امکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر کو آرام دیا جائے کیونکہ رواں برس ایشیا کپ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ بھی ہے جس میں شاہین کی موجودگی لازمی ہے۔