کراچی: درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 5 شاہین سگنل کے قریب مسلح ڈاکو گاڑی میں سوار شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری فہد اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات اور سابق وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس آغا رفیق کے صاحبزادے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سابق جج کی رہائش گاہ جا کر معلومات حاصل کی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا تھا کہ واردات کے دوران سابق جج بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم اس میں کوئی صداقت نہیں جبکہ واردات فہد کے ساتھ ہوئی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے سگنل پر جب ٹریفک رکا ہوا تھا ، ان کی گاڑی کو ٹارگٹ بنایا تاہم پولیس واردات کے حوالے سے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگالیا جائیگا ۔