دبئی:کی عدالت نے 32ملین درہم کے آن لائن منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر 30رکنی گینگ اور سات کمپنیوں کو 96برس قید اور ڈھائی ارب روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی جائیداد اور اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے.
سزا مکمل کرنے کے بعد مجرمان کو ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا،عدالت نے اسی کیس میں ملوث سات کمپنیوں پر مجموعی طور پر 7لاکھ درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے.
واضح رہے کہ سزا پانے والے مجرموں کے اس گینگ نے متاثرین کو ایک لاکھ اٹھارہ ہزار فشنگ ای میلز بھیج کر، بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جھوٹی نقالی کرکے رقم چرائی تھی۔