وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل آذربائیجان جائیں گے، دفترخارجہ

507
People have to decide

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان صدر الہام علیوف کی دعوت پر 14 سے 15 جون تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے ترجیحی شعبوں کی نمائندگی کرنے والے وزرا وزیر اعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر الہام علیوف سے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت تعاون کے اہم شعبوں پر وسیع مذاکرات کریں گے جبکہ وہ کثیرالجہتی فورمز میں باہمی تشویش اور تعاون کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفترکارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات عقیدے، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات سے جڑے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کے تبادلے سے مضبوط ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو اجاگر اور پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے قریبی کثیر جہتی تعاون میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔