ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: بھارتی اور آسٹریلین ٹیم پربھاری جرمانے

1848
penalties

 سڈنی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم پربھاری جرمانے عائد کردیے گئے.

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے،  بھارتی ٹیم کو  پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے.

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کیکسی کھلاڑی کو بھی میچ فیس نہیں ملے گی، جب کہ آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80فیصد جرمانہ کیا گیا ہے،بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 5 جب کہ آسٹریلوی ٹیم نے4اوورز کم کرائے.

آئی سی سی کے قانون کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ہرکھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتاہے، قانون کے مطابق ایک اوور پر میچ فیس کا 20فیصدجرمانہ کیا جاتاہے.

دوسری جانب بھارتی اوپنر شبمن گِل پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، شبمن نے آئوٹ ہونے کے بعدامپائرکے فیصلے پرتنقید کی تھی،شبمن گِل آئی سی سی کے آرٹیکل 2.4کی خلاف ورزی کے  مرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی اوپنر پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔