سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیاگیا

783
inaugurated

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا، وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور قومی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول کھیل کرکٹ ہے، چیئرمین پی سی بی سےکہا تھاکہ حیدرآباد میں پی ایس ایل میچزکراناچاہتےہیں مگر کچھ لوگ کھیل سے زیادہ خود کو بڑا سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ کےذریعے ہمارےکرکٹرزکوعالمی سطح پرآنےکاموقع ملےگا،کرکٹ لیگ سےپاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرسےافراد سندھ آئیں گے، سندھ کی تاجر برادری کوچاہئےکہ اس لیگ کوکامیاب بنانےکیلئےایک قدم آگےبڑھائیں، سندھ پریمیئرلیگ کےفرنچائزرزکوحکومت کےتعاون کی ہرممکن یقین دہانی کراتاہوں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سندھ پریمئر لیگ سندھ کےکھلاڑیوں کیلئےبہترین موقع ہے، عالمی معیارکےایونٹس سےسندھ کےٹیلنٹ کوآگےآنےکا موقع ملےگا۔

وزیراطلاعات شرجیل میمن نے ایس پی ایل کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ پریمیئر لیگ کی اونر شپ لیتے ہوئے بھرپور سپورٹ کرےگی، سندھ نےجاویدمیانداد، سرفرازاحمد، شاہنوازدھانی سمیت بڑےبڑے نام کرکٹ کودئیےہیں۔