اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں بحالی کے لیے دائر درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات عائد کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، صدر مملکت، وزرائے اعلیٰ کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔
درخواست میں عوامی مفاد عامہ یا بنیادی حقوق کی نشاندہی نہیں کی گئی، متعلقہ فورم کے بجائے براہ راست سپریم کورٹ رجوع کیا گیا۔
رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کے اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزار ناصر محمود نے دونوں اسمبلی کی بحالی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔