عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونا سستا

619
rice of gold

کراچی: سونے کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں کمی ہوتے ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 961 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 50 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 250 روپے فی تولہ پر آ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 758 روپے کمی سے نئی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 830 روپے ہو گئی۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے 2 ہزار 650 روپے پرمستحکم رہی۔ اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 271.94 روپے ہے۔