پاکستانیوں کی اکثریت رشوت کے بغیر کاروبارکی کامیابی ناممکن سمجھنے لگی

665
impossible

اسلام آباد:  پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ رشوت لیے بغیر کسی بھی کاروبار کا کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے۔

گیلپ گیلانی سروے میں پاکستان بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ برائے مہربانی بتائیں کہ آپ کے خیال میں کیا کسی کاروباری شخص کے لیے رشوت لیے بغیر کامیاب ہونا ممکن ہے؟ اس سوال کے جواب میں 66 فیصد جواب دہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لیے رشوت لیے بغیر کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے۔ 13 فیصد جواب دہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لیے رشوت لیے بغیر کامیاب ہونا ممکن ہے، جبکہ 10 فیصد جواب دہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لیے رشوت لیے بغیر کامیاب ہونا کسی حد تک ممکن ہے، تاہم 11 فیصد جوابدہندگان نے اس حوالے سے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا ۔ یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1535 مرد و خواتین سے 29 مارچ 2023 ء تا 7 اپریل 2023 ء میں کیا گیا ہے ۔ غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر 95 فیصد اعتماد کے ساتھ 2-3 لگایا گیا ہے ۔ اس سروے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ فون انٹرویو تھا۔