سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت بغیرکارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی

249

اسلام آباد:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پرسماعت بغیرکارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 8رکنی لارجربینچ نے  گزشتہ روز جمعرات کو  سوا  12بجے کیس کی سماعت کرنا تھی،جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور  جسٹس  شاہد وحید بینچ کا حصہ ہیں۔ 

سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں 7کرسیاں لگائی گئیں جب کہ بینچ 8رکنی ہے،بعد ازاں معلوم ہوا کہ بینچ کے رکن  جسٹس شاہد وحید کی  طبیعت ناساز ہے،ججز  نے کمرہ عدالت سے ملحقہ کمرے میں وکلا کو بلا کرآگاہ کیا کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ ریویو  اینڈ  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں مماثلت سے متعلق جواب کے لیے وقت مانگا ہے،بجٹ کے باعث اٹارنی جنرل جلد جواب جمع نہیں کراسکتے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر سماعت بجٹ کے بعد حکومتی جواب پر ممکن ہو سکے گی،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے خلاف سماعت بغیرکارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔