آزاد کشمیر میں ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا

3870
by-elections

باغ: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 15 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارر ضیا القمر نے میدان مار لیا۔

سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی باغ کی نشست ایل اے 15 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار 22619 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس 17 ہزار 321 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ ضمیر 4 ہزار 603 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا القمر 5 ہزار 257 کے فرق سے کامیاب قرار پائے ہیں۔