واقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس کا مشن ملک دشمنی ہو، وہ کبھی بھلائی کی بات نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے اور یہ بجٹ اتحادی حکومت بنا رہی ہے، جس میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر، اسپورٹس، یوتھ کے لیے بڑا پروگرام متعارف کروایا جاریا ہے۔ کسانوں کو بڑا پیکیج دیا گیا ہے۔ اس معیشت کا 4 سال جنازہ نکالا گیا۔ اس کی سمت درست کرنے پر کام ہورہا ہے۔ معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ امن نہ ہو اور سمت درست نہ ہو تو معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن نے صوبوں میں دوسری سیاسی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔ یہ مائنڈ سیٹ اسی طرح 2013ء اور 2014ء میں ڈی چوک پر گالیاں دیتا تھا۔وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا۔ اس مائنڈ سیٹ نے لوگوں کو جیلوں میں چکیوں میں ڈال کر معیشت کا جنازہ نکالا۔ 2018ء سے 2022ء کا سفر آپ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ منگوا کر ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔ یہ سب ایک ون ٹریک مشن ہے جس کے ذریعے ذہن سازی کی جاتی ہے۔ پھر سائفر کا کاغذ لہرا کر کہا گیا امریکا نے میری حکومت ختم کی۔ پھر وہ سائفر کا سفر محسن نقوی پر ختم ہوا۔ جب جب آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ قریب آتا تھا، جلاؤ گھیراؤ کرو شروع ہو جاتا تھا۔ پھر زمان پارک آپریشن، پولیس جاتی ہے تو پیٹرول بم پھینکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زمان پارک میں جب ملک کی جگ ہنسائی ہوگئی تو ہیومن رائٹس اور ویمن رائٹس شروع ہوگئے۔ بیرونی میڈیا کو جب فوٹیج اور تصاویر ملیں کہ یہ تو اپنی تنصیبات کو خود ہی جلا رہا ہے، انہوں نے حساس تنصیبات پر حملہ کیا، کیا یہ سیاست ہے؟۔ اگر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آرہا تو اس کی وجہ یہ مائنڈ سیٹ ہے۔ ہم نے کہا تھا شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرو؟۔ یہ ایک منصوبہ سازی سے چلتا ہے تاکہ ملک میں روزگار نہ ہو معیشت چل نہ سکے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران محبوب کو کہتا ہے وہ کرنل تنویر تھے، جنہوں نے حملہ کروایا ہے اور تصویریں آگئی ہیں۔ کہتا ہے جیلوں میں خواتین کے ریپ ہوگئے ہیں۔ وہ خواتین باہر آکر کہتی ہیں جیل میں ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوا۔ یہ 9 مئی ایسے نہیں ہوا اور سائفر ایسے نہیں لہرایا گیا۔ کوئی بھی سازش عوام کو یوں ہی بے وقوف نہیں بنا سکتی ہے۔ اب بات کرپشن سے آگے جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو پیسے اسپتالوں، اسکولوں پر لگتے تھے وہ انہوں نے اپنی جیبوں میں ڈال لیے ہیں۔ اگر ملک میں انسانی حقوق کی پامالی یا پی ٹی آئی کو بین کرنے کی بات ہورہی ہے تو اس کا ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہے۔ جس کا مشن ملک دشمنی ہو وہ کبھی بھلائی کی بات نہیں کرسکتا۔ ملکی دفاع بھی اس کے ذاتی مفاد سے اوپر نہیں۔کہتا ہے ملٹری ایڈ بند کردو۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ملک کی معیشت بھی ٹھیک کریں گے اور دہشتگردی کو بھی ختم کریں گے۔