بھارت: منی پور فسادات میں خاندان کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا گیا

703

منی پور: بھارتی ریاست میں نسلی فسادات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں ہے رہا جب کہ ایک تازہ افسوس ناک واقعے میں ایک خاندان کے 3 افراد کو ایمبولینس ہی میں زندہ نذر آتش کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نسلی فسادات کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتے دار موجود تھا، جنہیں ایمبولینس کے اندرہی زندہ جلا دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقامی لوگوں کو ہتھیار سیکورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ریاست منی پور میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں جس میں اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔