الیکشن تبھی ہونگے جب میں کراؤں گا، آصف زرداری

732
the development of Balochistan

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ صوبائی دارالحکومت میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے بات چیت سمیت آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

آصف علی  زرداری نے سینٹرل پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے،یہ تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔ پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبر کریں۔صبر کا وہ پھل ملےگا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے۔ ایسے حل دیے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ ان شا اللہ ملکی معیشت کو  سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں، خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ سیاست میں ہر چیز کو کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔ اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔