حیدر آباد، سکھر موٹروے کیلیے ساڑھے 9 ارب روپے کی منظوری

501

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد،سکھر موٹروے کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے کی حکومتی ضمانت کے اجرا کی منظوری سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ این ڈی ایم اے کو اسٹاک میں رکھنے کے لیے امدادی اشیا کی خریداری کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں قیمتیں کم ہونے کی بنیاد پر 49 ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں کے متعین کی منظوری دیدی ہے۔ علاوہ ازیں وزارت ہوا بازی کے نیو گوادر انٹرنیشنل انٹرنیشنل منصوبے کے لیے 83 کروڑ 91  لاکھ 29 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے لیے 12 کروڑ 4 لاکھ 50 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔