شہریوں کو انفرادی طور پر پلاسٹک کے استعمال کو کم کرناہوگا،شیری رحمان

263

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو انفرادی طور پر پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا ہوگا۔ 

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ حکومت پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پلاسٹک کو ری سائیکل کرکے اس میں کمی کی جاسکتی ہے، دنیا بھر میں صرف 9 فیصد پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی کچھ چیزیں ماحول کیلئے ٹھیک نہیں ہیں، 30 سال قبل پورا پاکستان پلاسٹک کے بغیر پانی پیتا تھا، ہم بھولنا چاہتے ہیں کہ ہم ماحول کو کتنا آلودہ کر رہے ہیں۔ 

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈس ریور کا حال دیکھ لیں، کلین اینڈ گرین پروگرام 2017 میں نواز شریف کی حکومت میں شروع ہوا، کلین اینڈ گرین پروگرام کو ری برینڈ کیا گیا۔