پی ٹی آئی میں ہی ہوں اور پارٹی چیئرمین سے رابطے میں ہوں، اسد قیصر

500

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ وہ تحریک انصاف میں ہی ہیں۔

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ میں تحریک انصاف میں ہی ہوں اور چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ آج میرے چار کیسز ہیں۔

جہانگیر ترین سے رابطے کے سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ ان کا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماں کو لے جارہے ہیں آپ سے کوئی رابطہ ہوا؟ اس پر اسد قیصر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔