اسد عمر نے جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے کی تردید کر دی

255

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا ان سے کوئی رابطہ نہیں فواد چودھری سے ہے ۔

ضلعی عدالتوں میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئےاسدعمرنے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے ۔

صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے مجھ سے رابطہ نہیں کیااور نہ ہی میں ان کی پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں ابھی تک ایسی کوئی گفتگو ہمارے درمیان نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہفتہ قبل جیل سے رہائی کے بعد سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

جب ان سے ان کی پارٹی کے سابق ساتھی فیصل واوڈا کے “ایجنڈا” کے بارے میں پوچھا گیا تو اسد نے صحافی کو بتایا کہ یہ سوال واوڈا کے سامنے رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔

چند روز قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ پارٹی کے ساتھ رہنے یا چھوڑنے سے ان کے ووٹ بینک پر کوئی فرق نہیں ۔