راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اڈاری پرندے پی پی پی کے ٹوکرے میں بھی بھیجے جائیں گے ، 20دن بڑے اہم ہیں،پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی،پی پی پی اور ن لیگ آمنے سامنے ہوگی،نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے ن لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائیگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ گیڈراورگدھیں قوم کونوچ رہی ہیں، گدھوں نے اسلام آبادکے27کلومیڑکے اصطبل پرقبضہ کرلیاہے،24کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکے ہیں، سیاسی جہنم سے نکلنے کاراستہ دکھائی نہیں دیتا،حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،آگے کھائی اور پیچھے گڑھاہے ،حکومت بے فکرہے کیونکہ انکی ساری مال دولت اورجائیدادیں ملک سے باہرہیں۔
گیڈراورگدیں قوم کونوچ رہیں ہیں گدھوں نےاسلام آبادکے27کلومیڑکےاصطبل پرقبضہ کرلیاہے24کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکےہیں سیاسی جہنم سےنکلنےکاراستہ دیکھائی نہیں دیتاحالات بدسےبدتر ہوتےجارہےہیں آگےکھائی اور پیچھےگھڑاہے حکومت بےفکرہےکیونکہ اُنکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سےباہرہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 3, 2023
انہوں نے کہا کہ تاریخی افراط زرگروتھ منفی ،آئی ایم ایف سے کٹی کاروبارتباہ ،معیشت غرق ،مالیاتی مدد ناپید، ملک جل رہاہے اورانکودوروں کی پڑی ہے ،زندگی میں پہلی بارعدلیہ اورعدل کوبے بس پایا ، حکومت نے عدل انصاف اورججوں کے فیصلے کوبھی نظربندکردیا ہے، کیاقیدہے ،کیارہائی ہے ،عدلیہ سے رہائی اورجیل کے گیٹ پرگرفتاری کانیاپروانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20دن بڑے اہم ہیں۔پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی،پی پی پی اور ن لیگ آمنے سامنے ہوں گی، اڈاری پرندے پی پی پی کے ٹوکرے میں بھی بھیجے جائیں گے، نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے ن لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائیگی، مختلف مسالوں سے کچھڑی پکے گی، جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی دیوار چین ثابت ہوگا۔
تاریخی افراط زرگروتھ منفیIMFسےکٹی کاروبارتباہ معیشت غرق مالیاتی مدد ناپید ملک جل رہاہےاورانکودوروں کی پڑی ہےزندگی میں پہلی بارعدلیہ اورعدل کوبےبس پایہ حکومت نےعدل انصاف اورججوں کےفیصلےکوبھی نظربندکردیا ہےکیاقیدہےکیارہائی ہےعدلیہ سے رہائی اورجیل کےگیٹ پرگرفتاری کانیاپروانہ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 3, 2023