شہباز شریف کی ترک صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت

423
شہباز شریف کی ترک صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے نو منتخب صدررجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر صدارتی محل میں تقریب میں شرکت کی اور انہیں تیسری بار اس عہدے پرمنتخب ہونے پر مبارکباددی۔

ہفتہ کو ترکیہ کے نو منتخب صدررجب طیب اردوان کی تیسری مدت صدارت کی حلف برداری کے بعد صدارتی محل میں تاریخی تقریب منعقد کی گئی ۔

اس موقع پرترکیہ کے نو منتخب صدررجب طیب اردوان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سمیت دنیابھر سے 78سے زائد ممالک کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔صدررجب طیب اردوان نے وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پرتپاک مصافحہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انہیں تیسری باراس عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباددی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بھی نو منتخب صدرکو مبارکباد دی۔قبل ازیں ترکیہ کے نو منتخب صدررجب طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کیلئے حلف اٹھایا۔