زلزلے میں لاپتا نوجوان 18 سال بعد بالاکوٹ پہنچ گیا، اہل خانہ کی تلاش

584

بالاکوٹ: 2005ء میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان 18 سال بعد اپنے علاقے بالا کوٹ پہنچ گیا، جہاں اسے اپنے اہل خانہ کی تلاش ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعجاز احمد نامی نوجوان کا دعویٰ ہے کہ وہ 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں لاپتا ہوگیا تھا اور اب واپس بالا کوٹ پہنچا ہوں۔ نوجوان کے مطابق اسے زلزلے والے دن زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچایا گیا جس کے بعد اس کی واپسی نہ ہوسکی۔ 18 برس میں اسے  4 جگہوں پر فروخت کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  شناخت کے لیے نوجوان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا، جس کے ذریعے اس کے گھر والوں کی تلاش کی جائے گی۔