مظفرآباد: قانون ساز اسمبلی آزادجموں و کشمیر نے 15ھویں آئینی ترمیم کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔
قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کا اجلاس ہفتہ کے روز ڈپٹی اسپیکرچوہدری ریاض گجر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں 15 ویں ترمیم کا مسودہ پیش کردیا گیا، وزراء کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے پندرویں آئینی ترمیم کو منظور کرلیا گیا15ویں آئینی ترمیم کابل اسمبلی میں وزیرحکومت فیصل ممتاز راٹھور نے پیش کی۔
گزشتہ روز آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض گجر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی جانب سے 13آئینی ترمیم کے ذریعے وزراء کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ 16رکھنے کا بل اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے پیش کرتے ہوئے ایوان سے منظور لی گئی تھی جبکہ 2021کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حکومت پر وزراء کی تعداد بڑھانے کیلئے آئینی قدغن رہی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت کے اندر داخلی انتشار بڑھتا رہا۔ گزشتہ ایک ماہ قبل پی ڈی ایم کے قائد ایوان چوہدری انوارالحق نے اس قدغن کوختم کرنے کیلئے مسلم لیگ کو وزراء کی تعداد میں اضافہ کی حد تک راضی کرلیا۔
اسپیکر اسمبلی نے رائے شماری کراوئی 40اراکین اسمبلی نے اس کے حق میں ووٹ دیے جبکہ پی ٹی آئی نے فاروڈ بلاک کے اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ مسلم کانفرنس اور پیپلزپارٹی نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جبکہ پی ٹی آئی کے 7ممبران اسمبلی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔ ترمیم کے بعد ریاستی حکومت میں وزراء کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔