چیئرمین سینیٹ 5 جون سے روس کا دورہ کرینگے

441
چیئرمین سینیٹ 5 جون سے روس کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ روس کا چار روزہ دورہ کرینگے،  دورے کا آغاز 5جون سے ہو گا جو کہ 9 جون تک جاری رہے گا ،روس کے اہم ترین فورم سے خطاب کریں گے ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا میٹاوینکو کی دعوت پر چیئرمین سینیٹ  5جون  کو روس جائیں گے ان کا یہ دروہ  9 جون تک جاری رہے گا۔

چیئرمین سینیٹ سینیٹر ز کے ایک وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کرینگے، وفدکی روس کے حکومتی عہدیداران سے ملاقاتوں کے علاہ روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ 7 جون ، 2023 کو کونسل سے خطاب کرینگے، سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق  روسی سپیکر کی جانب سے اعلی سطح وفد کو روس کے دورے کی دعوت اور اعلی ترین فورم سے خطاب دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کریگا، پاکستان سے  چیئرمین سینیٹ وہ واحد رہنما ہونگے جو روس کے اس اعلی ایوان سے خطاب کرینگے۔

چیئرمین سینیٹ  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ  پاکستان اور روس کی اپنی ایک سیاسی تاریخ ہے، پاکستان خطے کے مابین رابطوں کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم سمجھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے کی ترقی کے ویژن کو فروغ دینے کی پالیسی کی بات کی ہے، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔