اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کو انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم یہ دورہ صدر اردوان کی دعوت پر کر رہے ہیں جو گزشتہ ہفتے مسلسل تیسری مدت کیلئے صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے صدر اردوان کو مبارکباد پیش کریں گے۔ وہ ترک صدر کو اسلام آباد میں ہونے والے اعلی سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔