سابق وزیراعظم آزاد کشمیرکی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

318

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

سردار تنویر الیاس نے ملکی سلامتی سیاسی و معاشی استحکام کیلئے چیف جسٹس ،آرمی چیف اور وزیر اعظم،آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارلیمان سپریم ،اگر قومی حکومت ناگزیر ہے تو پارلیمان میں قانون سازی میں کوئی حرج نہیں،جلد وزیراعظم شہبازشریف،چیف جسٹس آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت، جہانگیر ترین سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوگی،سردار تنویر الیاس خان نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر بلوچستان میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ نومئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایک خود ساختہ سیاستدان نے اقتدار کی ہوس میں ملکی سلامتی کوداوپر لگا دیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہو گا،ملک میں مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے،ملکی نظام میں بہتری لانے کیلیے آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔