جماعت اسلامی کا حقوق بلوچستان تحریک  وسیع کرنے کا اعلان

886
جماعت اسلامی کا حقوق بلوچستان تحریک  وسیع کرنے کا اعلان

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی حقوق بلوچستان کی تحریک کو وسعت دیکر بلوچستان کی محرومیوں کاخاتمہ ،مقتدر قوتوں ودیگر لٹیروں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قربانیوں کی بدولت اہل بلوچستان اپنی جائز قانونی حقوق کے حصول کیلئے متحرک وبیدارہوئے ہیں انشاء اللہ خوشنمانعروں ،جھوٹے اعلانات اور لوٹ مارکرنے والوں کو عوامی قوت وتائید سے ناکام بنائیں گے ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ گوادر سے پوراملک اور چین مستفید، بلوچستان کے عوام اس کے ثمرات سے محروم رہے یہ حکمرانوں مقتدر قوتوں کی نیتوں میں فتورکو ظاہر کر رہے ہیں ۔گوادربلوچستان کے عوام کو سہولیات ،بنیادی حقو ق فراہم کرنا حکمرانوں کی ترجیح ہوناچاہیے ۔لاپتہ افرادکو بازیاب ،بارڈرز،ساحل ،چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ختم کیا جائے ۔

عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ووٹ وحمایت دیں تاکہ قوم بحرانوں ومسائل اورمشکلات سے نکل سکیں ۔سراج الحق پر حملہ کرنے والوں کی سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات ،حکومت واداروں کی کارکردگی سست روی وغفلت اورکوتاہی کا شکارہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ پانی، بجلی ،روزگار،تعلیم ،صحت شہری حقوق کی فراہمی ہے ۔وفاقی وصوبائی حکومت بھی بلوچستان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے لاپتہ افرادکو بازیاب ،صوبے کے وسائل یہاں کے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیے جائیں ۔

ترجیحی بنیادوں پر بڑی شاہراہوں،بڑے شہروںکی سیوریج، بجلی، گیس، سٹریٹ لائٹ ،صفائی کے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈزرکھیں اور جب تک عوام کا خرچہ بجٹ دیانتداری سے عوام پرخرچ نہیں ہوگا اس وقت ترقی وخوشحالی نہیں آئیگی بلوچستان کے عوام کے مسائل ومشکلات حکومتی نااہلی ،بدعنوانی کی وجہ سے روزبروزبڑھ گیے انسانوں کی تذلیل جاری ،لاپتہ افراد کا مسئلہ زندہ حقیقت ،انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔

انسانی حقوق ،مسائل کے حل کیلئے آوازاُٹھاناہم سب کا بنیادی آئینی جمہوری حق ہے اداروں کو حق نہیں پہنچتا کہ لاقانونیت کریں زندہ انسانوںکو لاپتہ کریں حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی اور حق دوتحریک کیساتھ معاہدے،سمیت بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے کونظر اندازنہ کریں ریاستی اداروں کا فرض ہے کہ جمہوری جدوجہد کرنے والوں کے آوازسنیں ان کا ساتھ دیں عوام کے دل جیتنے ،احسا س محرومی کے خاتمے اور تعصب ونفرت ختم کرنے کیلئے عملی بامقصد مذاکرات اورمثبت اقدامات کرناچاہیے ۔

سیاست میں تصادم خطرناک ،مذاکرات کے دروازے بند ،قوم بند گلی میں پہنچ گئے ہیں بلاتفریق احتساب ختم کرکے حکمرانوں نے لٹیروں کو کھلی آزادی دے دی ہے عوامی حقوق کے حصول ،لٹیروں کی لوٹ مار کے خاتمے ،ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے جماعت اسلامی نے تمام سیاسی جماعتوں و قائدین کیساتھ رابطے کررہے ہیں۔ ذاتی پارٹی مفادات کے بجائے وملک وملت کو ترجیح دیکر حقوق فراہم کیے جائیں ۔عدلیہ سے اپیل ہے۔