اسلام آباد:لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،لاپتہ افراد کمیشن میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 2346ہے۔
جمعرات کے روزلاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 2346ہے،رواں ماہ مئی میں کمیشن کو 82مقدمات موصول ہوئے اور88مقدمات نمٹائے گئے، نمٹائے گئے 88مقدمات میں سے 73افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
رواں ماہ مئی میں لاپتہ ایک شخص کی لاش ملی،ایک شخص حراستی مرکزجبکہ ایک جیل میں ہے،مئی میں 12مقدمات جبری گمشدگی نہ ہونے پر نمٹائے گئے، لاپتہ افراد کمیشن کو گزشتہ ماہ اپریل تک مجموعی طور پر 9707مقدمات موصول ہوئے، گزشتہ ماہ اپریل تک کمیشن نے 7273مقدمات نمٹائے۔