اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفا دینے کا اعلان کردیا۔
وفاقی دارالحکومت ٓباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا 9مئی کو ملک بھر میں جو کچھ بھی ہوا، وہ اچھا نہیں تھا۔ میں اس سے پہلے بھی واقعے کی مذمت کرچکا ہوں۔ اللہ نہ کرے ایسا واقعہ دوبارہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول خراب ہے۔میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔آئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر تھے۔