ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

477
price increase

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ اور فی 10 گرام قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔

فی تولہ قیمت کے علاوہ ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 629 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 331 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 967 ڈالر ہو گئی ہے۔