فیصل آباد: کے علاقے جھمرہ میں میانوالی ایکسپریس کی بوگی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، ریلوے کے عملے نے سات گھنٹے بعد ٹریک بحالی کردیا، ٹرین بھی روانہ کردی گئی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے میانوالی جانیوالی ٹرین کی بوگی ڈوگراں والے پھاٹک کے قریب ویسٹ کیبن کے سامنے الٹ گئی، جس سے خواتین اور بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ریلوے کے عملے نے ٹریک کی بجالی کا کام شروع کردیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ بارش سے ٹریک کے نیچے زمین نرم ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔ ریلوے عملے نے میانوالی ایکسپریس کو 7 گھنٹے بعد ٹریک بحال کرکے روانہ کردیا گیا۔