بابر اعظم نے قومی زبان اردو سے عملی محبت کا ثبوت کیسے دیا؟

574

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ امریکا میں قومی زبان اردو سے عملی محبت کا ثبوت دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے دورہ امریکا میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام میں شرکت سے قبل ایک تقریب کے شرکا سے اردو میں خطاب کیا جسے مداحوں نے خوب سراہا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم عمر میں اپنے چھوٹے اور بڑے دونوں سے سیکھتے ہیں، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

بابر اعظم نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ نوجوان خود پر یقین رکھیں اور سیدھے راستے پر چلیں کیونکہ ہم آج کل کسی اور طرف جاتے جا رہے ہیں، بڑے لوگوں کے دیے مشوروں پر سوچنا اور سمجھنا چاہیے۔