حکومت نے ویژن کے تحت یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کیا، احسن اقبال

347
General elections

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے وژن 2025 کے تحت ملک بھر میں یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کیا، نفرت، انتہا پسندی اور عدم برداشت ملک میں امن، قومی یکجہتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور بالخصوص کتاب مقدس میں تعلیم کے حصول اور کائنات کی کھوج پر بہت زور دیا گیا ہے۔

 انہوں نے نوجوانوں کو خود اعتمادی کو بلند رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو دنیا بھر میں بدعنوان کے طور پر پیش کرنے کی بیان بازی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے کیونکہ اس سے پاکستانی عوام کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی کرپٹ قوم نہیں، ہمارے لیڈروں کو ملک کا مثبت تشخص پیش کرنا چاہئے، حکومت نے 2013 کے سابقہ دور سے لے کر اب تک وژن 2025 کے تحت ملک بھر میں یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔