چین کے انسان بردار خلائی جہاز کی لا نچنگ دنیا کی ایرو اسپیس صنعت میں اہم کردار کی حامل ہے، روسی ماہر

410
چین کے انسان بردار خلائی جہاز کی لا نچنگ دنیا کی ایرو اسپیس صنعت میں اہم کردار کی حامل ہے، روسی ماہر

سینٹ پیٹرزبرگ: ایک روسی ماہر نے کہا  ہے کہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن میں  تین خلاباز لے کر جانے والے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-16 کی  کامیاب لانچنگ چینی اور عالمی ایرو اسپیس صنعت  میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

خلا بازوں کے ایک روسی مورخ اور سیولکوفسکی روسی اکیڈمی آف کاسمونٹکس کے رکن الیگزینڈر زیلیزنیاکوف نے شِنہوا کو بتایا کہ اس حیرت انگیز اور انتہائی معنی خیز لانچ سے خلا اور کائنات بارے انسانی تحقیق کے لیے مزید امکانات روشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انسان 60 سال سے زیادہ عرصے سے خلا تک پہنچ چکا ہے لیکن کسی بھی انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ ایک انوکھا اور اہم واقعہ ہے۔

زیلیزنیاکوف  نے کہا کہ چین خلائی صنعت میں اعلی سطح اور تیز رفتار ترقی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اس شعبے میں چین کی کامیابیاں ہر سال زیادہ سے زیادہ قابل ذکر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریخ اور چاند کی تلاش جیسے ایرو اسپیس کے شعبوں میں چین کی تحقیق بھی دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر واتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین چاند،  زہرہ اور مریخ سمیت مختلف سیاروں کے بارے میں متعدد تحقیقی منصوبوں پر تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی تکنیکی صلاحیتوں اور خلا میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر چین کی شرکت نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے