پارٹی چھوڑنے والے افواہیں پھیلارہے ہیں، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

361
 پارٹی چھوڑنے والے افواہیں پھیلارہے ہیں، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کی افواہیں کچھ ایسے لوگوں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں جو پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین عمران خان کی اجازت سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی پہلے ہی تشکیل  دے دی گئی ہے جو عمران خان کی اجازت سے ہی کام کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں ان سے مذاکرات کی ضرورت سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ اس طرح کی افواہوں سے ان لوگوں کی ساکھ میں کوئی بہتری نہیں آئے گی جنہوں نے ایک ذلت آمیز کردار کا مظاہرہ کیا.