ملک کو نوازشریف، زرداری کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، فواد چوہدری

449
investigated

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف، زرداری کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، پاکستان کے اندر غیر یقینی صورتحال ہے، پی ڈی ایم حکومت براہ راست ذمہ دار ہے، موجودہ حالات میں پی ڈی ایم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے، بحران کو حل کرنے کیلئے ہم اپنی کوششیں کریں گے۔

فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جبکہ پارٹی میں شامل افراد سے بھی رابطے کیے گئے ہیں، 9 مئی کے واقعات کی ہم سب نے مذمت کی ہے، نو مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا، ہم نے پہلے بھی واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، بے شمار لوگ جیلوں میں گئے جو براہ راست ملوث نہیں تھے جو کچھ ہوا مشترکہ ذمہ داری تھی نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 25 کروڑ ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ لیڈر شپ کے ساتھ گفتگو ہوئی، اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر، علی زیدی اور حماد اظہر سے رابطہ کیا ہے۔