مائنس عمران خان اورپلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے،شیخ رشید

282
Negotiations

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ رووز ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے جس سے مائنس عمران خان اورپلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔ 

میر ے سمیت ساری قوم9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے لیکن13پارٹیوں کاٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانہ نہ بنائے، ایک مہینے سے دنیامیں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے اورہمارے گندے کپڑے میڈیاپردھوئے جا رہے ہیں ،سپریم کورٹ کہتی ہے کہ چندلوگوں کیلئے قانون سازی نہیں ہوسکتی دیکھیں یکم جون کوسپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ 

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی آجائے تاکہ روزروزکی چِک چِک ختم ہونواز شریف کی گاڑی چھوٹ چکی ہے جب ڈالر312روپے کاہوگااور18لاکھ آٹے کے تھیلے رمضان میں غائب ہوں گے تولوگوں کوسمجھانے کی ضرورت نہیں پڑیگی،7کروڑنوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں جواپنافیصلہ خودکرنے کاشعوررکھتے ہیں جنھیں بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔میں یہ بتاچکاہوں القادرٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھاکیونکہ شہزاد اکبرسے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔