اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر فوج یا رینجرز کا کوئی کردار نہیں تھا ، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگارہے ہیں،عمران خان نے لوگوںکو اکسانے اورمنظم حملوں کے جواز کو فوج سے جوڑ رہے ہیں ، اس کے مطلب جو انہوں نے کہا وہ درست ہے ؟ 9مئی حملے کے واقعات کی ابتداءصدر عارف علوی نے کی ، پی ٹی آئی پر پابندی خارج ازامکان نہیں قراردیا جاسکتا ہے ، اتحادیوں سے مشاور ت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی کافیصلہ کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اپنے ایک بیان میں وزیردفاغ خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی تباہی عارف علوی نے کی ، 9مئی حملے ، دفاعی تنصیبات اور قومی عمارات پر حملے کی ابتداءعارف علوی نے کی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتار میں فوج کا قطعاً کوئی کردار ادا نہیں تھا ۔ عمران خان کو فوج یا رینجرزنے گرفتار نہیں کیاتھا ، رینجرز نے گرفتار ی میں پولیس کی مدد کی ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان فوج پر غلط الزامات لگارہے ہیں، عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں،عمران خان کے الزامات بالکل غلط ہے ، وزیردفاع نے مزید کہا کہ عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز اور بہانے تلاش کررہے ہیں ۔ فوج کا ان حملوں سے ناطہ جوڑ رہے ہیں، کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کای درست ہے؟
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور زحمت شروع نہیں ہوئی ، اگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کو خارج ازامکان قرارد نہیں دیا جاسکتا ، تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کیساتھ متبادل کمیٹی بھی بنائے ، اگر مذاکراتی کمیٹی بھی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے ۔