لاہور:نگران وزیراعلی ٰپنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان کی نظربندی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ساری مائیں بہنیں ہماری ہیں، ٹوٹل 32 خواتین گرفتار ہوئیں اور ان میں سے 11 ہمارے پاس ہیں۔کبھی جیل میں خواتین سے بدسلوکی جیسے واقعات تاریخ میں نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں بیٹھا ہوا ہوں یہ میری ذمہ داری ہے کہ ان کو تحفظ دیں۔ جو لوگ یہ الزام لگارہے ہیں ان کو سوچ سمجھ کر ایسی باتیں کرنی چاہئیے۔ جناح ہاؤس میں جتنے لوگ بھی ملوس ہیں ان کو نہیں چھوڑا جائے گا چاہے وہ کتنے ہی اثر و رسوخ والا ہے ان کے خلاف حتمی کاروائی اور سزا ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی پولیس والا غیر اخلاقی حرکت میں ملوث پایا گیا تو اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ عمران خان کی نظربندی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔