پرتشدد واقعات: عمران خان کی کل جے آئی ٹی میں طلبی

525
Guest House

لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل 4 بجے طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈی آئی جی کامران خان کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی ہیں۔ عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔