اسلام آباد:صدر مملکت نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023کے قانون کی توثیق کردی ، ایکٹ کے مطابق آرٹیکل 184کے تحت نظر ثانی کا دائرہ کار آرٹیکل 185کے تحت ہوگا.
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023قانون بن گیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایکٹ 2023کی توثیق کردی ،ایکٹ کے مطابق آرٹیکل 184کے تحت فیصلوں پر نظر ثانی کا دائرہ کار آرٹیکل 185کے تحت ہوگا ، نظر ثانی درخواست کی سماعت فیصلے کرنیو الے بینچ سے بڑا بینچ کرے گا ، نظرثانی کی درخواست کو سپریم کورٹ کے کسی بھی وکیل کو یہ حق حاصل ہوگا ۔
آرٹیکل 184کے تحت ماضی کے فیصلوں پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا حق ہوگا ایکٹ کے اطلاق کے بعد ماجی کے فیصلوں پر نظر ثانی درخواست 60دن میں دائر ہوسکتی ہے ، آرٹیکل 184کے تحت زیر سماعت مقدمات پر بھی ایکٹ نافذ ہوگا ، سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیر ترین بھی 60کے اندر اپیل دائر کرسکیں گے۔