اطلاعات ہیں محکموں کو بدنام کرنے کی منظم مہم کا آغاز کیا گیا،اسلام آباد پولیس

312

اسلام آباد:پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق محکموں کو بدنام کرنے کی منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ اداروں کی بدنامی کی جاسکے۔ تمام خواتین قابل احترام ہیںلیکن کچھ کو اس مہم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایسے مذموم ہتھکنڈے غیر ملکی انٹیلیجنس ادارے ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار ترجمان اسلام آباد پولیس نے اتوارکے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایسی چال سے بچنے کے لیے معاملات کو شفاف رکھیں۔تمام دفاتر، تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک رکھیں۔